بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دنیا پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی کی معترف

دنیا پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور اس کے ابھرتے ہوئے عالمی کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو متوازن انداز میں برقرار رکھ کر پاکستان نے خود کو ایک ذمہ دار ریاست ثابت کیا ہے۔بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق مؤثر سفارت کاری کے باعث پاکستان خطے میں توجہ کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔چین نے خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مؤثر سفارت کاری کو سراہا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین پاکستان کو ایک معاشی طور پر مضبوط ملک تصور کرتا ہے جو اپنی سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان کے اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق چین، پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت اور شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت جیسے کرداروں کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھتا ہے۔جریدے کے مطابق پاکستان بھی مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔

اشتہار
Back to top button