
تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی وژنری قیادت اور مربوط سہولت کاری کے باعث پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کا ماحول مستحکم ہوا ہے اور اسے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں اکتالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ایک لاکھ پینتیس ہزار نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں۔پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن کر ابھری ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں یہ اضافہ عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان کے بہتر سرمایہ کاری ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا میکرو اکنامک ماحول سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور قابلِ اعتماد منزل بن چکا ہے۔










