بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں 2026 میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے ایک کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کانفرنس کے انتظامی امور، لاجسٹکس اور موضوعاتی سیشنز کے حتمی انتظامات پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ اور سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

اشتہار
Back to top button