بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں سے معاونت لے رہا ہے:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نئی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لینے کے لیے قابل بھروسہ بین الاقوامی شراکت داروں سے معاونت لے رہا ہے جس سے اس کے مالیاتی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے آج اسلام آباد میں سجوانی تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران ذمہ داری کیساتھ جدت کاری، مضبوط طرز حکمرانی اور ریگولیٹری تعمیل کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی تعاون کی سمت قومی ترجیحات، شفافیت اور قابل اطلاق قوانین اور پالیسیوں سے واضح ہوگی۔ملاقات میں ٹوکنائزیشن، مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات سمیت پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جاری اصلاحات اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کی حمایت میں تعاون کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔وفد نے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

اشتہار
Back to top button