بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تمام صوبوں کے عوام کے لیے پنجاب کے دروازے کھلے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پنجاب کے دروازے پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے طلبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے بچوں سمیت ہزاروں بچوں کو مفت دل کے علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر شفاف انداز میں فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ سرکاری تقرریاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، خواتین کے تحفظ اور صوبے بھر میں سیف سٹی منصوبے کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہاؤسنگ، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور صفائی سے متعلق منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان سے آنے والے طلبہ پنجاب کے مہمان ہیں اور نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button