بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ کی انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورکس کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورکس کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے آج (اتوار) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کراچی زونل آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان گھناونی سرگرمیوں میں ملوث تمام نیٹ ورکس کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی۔

حوالہ اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ملکی معیشت کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون سے کام کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔

اشتہار
Back to top button