
قومی
نائب وزیراعظم اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کاعزم
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار اورملائیشیا کے وزیرخارجہ محمد بن حاجی حسن نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج ٹیلی فون پرتبادلہ خیال کے دوران دونوں رہنمائوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات بشمول ایشیا اور مشرق وسطی کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔فریقین نے تسلسل سے مشاورت کی اہمیت پر بھی زوردیا اور ہرسطح پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔











