بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک۔چین دوستی کے 75 سال، تصویری نمائش کا انعقاد، نائب وزیراعظم کا دورہ

اپنے دورۂ بیجنگ کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاک۔چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی خصوصی تصویری نمائش کا دورہ کیا۔

نمائش میں پاکستان اور چین کے درمیان ’’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ کے ارتقائی سفر کو اجاگر کیا گیا، جس میں ابتدائی سفارتی روابط سے لے کر چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز اور اس کے بعد کے اہم مراحل کو تصویری شکل میں پیش کیا گیا۔

تصویری نمائش دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، حمایت اور تعاون پر مبنی مشترکہ سفر کی عکاس ہے، جو پاک۔چین دوستی کی مضبوط اور دیرپا بنیادوں کو واضح کرتی ہے۔

اشتہار
Back to top button