بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کا سدا بہار تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور چین نے آج بیجنگ میںایک ملاقات کے دوران اپنی سدا بہار تزویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ ملاقات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم Ding Xuexiang کے درمیان ہوئی۔

فریقین نے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سنگ میل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعاون کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیر اعظم Ding Xuexiang نے بنیادی دلچسپی کے امور پرپاکستان کی طرف سے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button