
قومی
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال، بیجنگ میں یادگاری لوگو کی نقاب کشائی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے آج (اتوار) بیجنگ میں پاک چین سفارتی تعلقات کے پچہتر سال مکمل ہونے پر مشترکہ طور پر لوگو کی نقاب کشائی کی۔نقاب کشائی کی یہ تقریب اس تاریخی سنگ میل کو بھرپور اور یادگار انداز میں منانے کیلئے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کے آغاز کی عکاسی کرتی ہے۔











