بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کا دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ اور تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاقِ رائے بیجنگ میں منعقدہ پاکستان۔چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کے دوران ہوا، جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

دونوں فریقین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفادات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

مذاکرات کے دوران پاک۔چین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی اور عالمی سطح کے اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔فریقین نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر دونوں ممالک نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button