نائب وزیراعظم کی شہزادہ فہد کے پاک–سعودی تعلقات کے فروغ میں کردار کی تعریف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
ماضی کی مثبت ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے شہزادہ فہد بن سلطان نے نائب وزیراعظم کو تبوک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاک–سعودی تعلقات کے فروغ اور استحکام میں شہزادہ فہد بن سلطان کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔

Exit mobile version