بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اٹلی کی جانب سے پاکستانی ورکرز کے لیے 10 ہزار سے زائد ملازمتیں مختص

اٹلی نے آئندہ تین برسوں کے دوران پاکستانی ورکرز کے لیے 10 ہزار 500 ملازمتوں کا لیبر کوٹہ مختص کر دیا ہے۔وزارتِ سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کے مطابق اس معاہدے کے تحت ہر سال 3 ہزار 500 پاکستانی ورکرز کو اٹلی میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔لیبر کوٹے میں سالانہ 1 ہزار 500 موسمی جبکہ 2 ہزار غیر موسمی ملازمتیں شامل ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ اٹلی پہلا یورپی ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے باضابطہ طور پر ملک مخصوص لیبر کوٹہ مختص کیا ہے، جسے پاکستان اور یورپ کے درمیان افرادی قوت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آئندہ سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اشتہار
Back to top button