شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

 پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی برسی تقریب آج دوپہر لاڑکانہ کے قریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد ہوگی، جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا مزار واقع ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مرکزی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔تقریب میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے رہنما، کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔

Exit mobile version