
ایس آئی ایف سی کے مؤثراقدامات،پاکستان کے صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کے مؤثر اقدامات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے باعث پاکستان کے صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں میں مسلسل دوسرے ماہ نمایاں اور حوصلہ افزاء بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جو صنعتی پیداوار میں اضافہ قیمتی زرمبادلہ، وسیع روزگار اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2025ء کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں میں 5.02 فیصد مستحکم اضافہ ہوا ۔
اسکے علاوہ، آٹوموبائل سیکٹر، گارمنٹس، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، فوڈ سیکٹر، برقی آلات، ربڑ کی مصنوعات اور غیر دھاتی معدنیات کے شعبوں نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو سرمایہ کاروں اور صنعتی اعتماد میں مضبوط بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔













