نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے چین سے انسانی امداد کی تیسری کھیپ موصول ہوئی ہے۔یہ کھیپ چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کا تسلسل ہے جس میں 100 کشتیاں، پانچ ہزار خیمے اور آٹھ ہزار کمبل شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے پاکستان میں ڈیزاسٹر ریلیف کی کوششوں میں چینی حکومت کی جانب سے بروقت انسانی امداد کو سراہا۔ادارے نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ریلیف اور بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل متحرک کرنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
