بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 نادرن لائٹ انفنٹری کے 21ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں واقع بنوجی میں نادرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی) کے اکیسویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈر نادرن ایریاز تھے۔ اس موقع پر نادرن لائٹ انفنٹری کے 901 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی عسکری تربیت مکمل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نادرن ایریاز نے کہا کہ گلگت اسکاوٹس، نادرن اسکاوٹس اور قراقرم اسکاوٹس نے ہمیشہ بہادری اور جرات کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے نادرن لائٹ انفنٹری کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ایل آئی نے سیاچن کی برف پوش چوٹیوں سے لے کر کارگل کے محاذ تک شجاعت اور دلیری کی بے مثال مثالیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نادرن لائٹ انفنٹری کے بہادر جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں اور اپنی جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔

مہمانِ خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

اشتہار
Back to top button