بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے سلسلے میں آج مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزارپر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

اس موقع پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔اس سے پہلے مزار قائد پر قائداعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

 

اشتہار
Back to top button