
قومی
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔کل عام تعطیل ہوگی جبکہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔











