پاکستان اور برطانیہ نے UK-Pakistan Green Compact کے آغاز کے ساتھ ایک وسیع پیمانے پر ماحولیاتی شراکت داری کو باضابطہ بنایا ہے جس کا مقصد موسمیاتی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔
اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپ مین نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس لائحہ عمل میں فطرت پر مبنی حل، خاص طور پر مینگروز کے جنگلات کے تحفظ کو بڑھانے پر زوردیا گیا ہے۔
یوکے-پاکستان گرین کمپیکٹ کامقصد پاکستان کیلئے عملی اقدامات کرناہے جسے بار بار آنے والے سیلابوں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور پانی کے دباؤ کا سامنا ہے۔پاکستان کا مقصد تیل وگیس پر انحصار کم کرنے کیلئے شمسی اور ہوا کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
