بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، کابینہ کمیٹی

ضروری اور نقد آور فصلوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ غذائی سال 2025-26 کے حوالے سے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔کمیٹی نے یہ بات اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کہی۔اجلاس میں گندم کی فصل، اس کے ذخیرے اور اس کی فی ایکڑ پیداوار کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

صوبوں نے ربیع 2025-26 کے لیے گندم کی فصل کی بوائی کے اعدادوشمار کا تبادلہ کیا جو مقررہ اہداف کے مطابق تھے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے تصدیق شدہ بیجوں اور کلیدی سامان کی آسانی سے دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گندم کی خود کفالت کے لیے اجتماعی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں زور دیا کہ وہ گندم کی اقسام پر توجہ دیتے ہوئے آئندہ برسوں میں قومی غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی ہم آہنگی یقینی بنائیں۔

 

اشتہار
Back to top button