بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرآصف علی زرداری کی بغداد میں مزارات پرحاضری

صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں مختلف مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے جن مزارات پر حاضری دی ان میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی، امام موسیٰ کاظم اور امام محمد التقی الجواد کے مزارات شامل ہیں۔

صدر مملکت نے مسلم اُمہ کیلئے امن، اتحاد اور سلامتی کی دعا کی۔انہوں نے اہل بیت کی تعلیمات کو برداشت، علم و دانش اور اخلاقی قوت کا ابدی ذریعہ قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے امام ابو حنیفہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔انہوں نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اشتہار
Back to top button