بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

منفی خبروں،پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے مربوط عالمی ردعمل ناگزیرہے،وزیراطلاعات

وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے منفی خبروں اور پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے مربوط عالمی ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط اور گمراہ کن معلومات، اسلامو فوبیا اور ڈیجیٹل پروپیگنڈا بین الاقوامی مسائل ہیں۔

انہوں نے ڈبلیو ای نیوز انگلش کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان مسائل کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر اٹھاتا رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان کو بھی غلط معلومات کے پھیلاؤ کا سامنا کرنا پڑا اور اس حوالے سے جھوٹے دعوے سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنا شروع ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غلط رپورٹنگ کی روک تھام کیلئے حقائق کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار اپنایا۔

انہوں نے کہا وزارت اطلاعات سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے آفیشل فیک نیوز بسٹر اور تصدیقی سیل کا قیام عمل میں لائی ہے جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی نگرانی، غلط مواد کی نشاندہی اور تصحیح جاری کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button