صدر آصف علی زرداری آج سے عراق کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وہ یہ دورہ عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال راشد کی دعوت پر کررہے ہیں۔یہ دورہ پاکستان اور عراق کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے، جن کی جڑیں عقیدے، ثقافت اور باہمی احترام کے مشترکہ رشتوں سے جڑی ہیں۔
دورے کے دوران صدر عراقی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔
