بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے: شیخ قیصر

سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوامی خدمت، شفاف طرز حکمرانی اور تیز رفتار کارکردگی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

چنیوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت کم وقت میں مہنگائی پر قابو پانے، معاشی استحکام، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کامیابی سے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button