پاکستان نے دہشتگردانہ حملوں پرطالبان حکومت کواحتجاجی مراسلہ جاری کردیا

پاکستان نے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کیا اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پرطالبان حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجی کیمپ پر خارجی گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے خوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے فتنہ الخوارج کو افغان طالبان کی حکومت کی مسلسل حمایت اور سہولت کاری پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کے خلاف مکمل تحقیقات اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version