پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور مالدیپ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔اس عزم کا اظہار قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور مالدیپ کے نائب صدر UZ حسین محمد لطیف کے درمیان مالے میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ، قریبی اور گہرے تعلقات کو اجاگر کیاجو مشترکہ مذہب اور عوامی سطح پر مضبوط روابط پر مبنی ہیں۔عزحسین محمد لطیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سیاحت اور اعلی تعلیم سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا۔دونوں رہنماوں نے مشترکہ اقدامات کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version