
قومی
سرکاری محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کا قیام
پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کا اندازہ لگانے کیلئے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ آئی ٹی یونٹس ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ نظم و نسق کو بہتر کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ اس منصوبے کی صوبے بھر میںvirtual tour wall اور مربوط ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے ذاتی طور پر براہ راست نگرانی کریں گی۔پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کارکردگی کے بائیس اہم اشاریوں کی مسلسل نگرانی اور خدمات تک مؤثر رسائی میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔











