
قومی
اقلیتی برادری تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہے،عبدالعلیم خان
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اقلیتی برادریاں ملک کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے اور تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا یکساں احترام ہونا چاہیے۔











