چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار انہوں نے لیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل Khalifa Belqasim Haftar اور ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام Khalifa Haftar سے ملاقات میں کیا۔
فیلڈ مارشل Khalifa Belqasim Haftar سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے تربیت، صلاحیت سازی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل Khalifa Haftar نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس سے پہلے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
