
قومی
صدر مملکت کی بھوٹان کو قومی دن پر مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھوٹان کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
بدھ کے روز جاری اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ دن گونگسر اوگین وانگ چک کی تاریخی تاجپوشی کی یاد دلاتا ہے، جس نے وانگ چک بادشاہت کے تحت ایک متحد اور جدید بھوٹان کی بنیاد رکھی۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ موقع بھوٹان کے پے در پے بادشاہوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی ہے جنہوں نے ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور منفرد ثقافتی شناخت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں بھوٹان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔











