وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطینی عوام کے لیے مزید انسانی امداد روانہ کر دی ہے۔
27ویں امدادی کھیپ، جس میں 100 ٹن ضروری اشیاء شامل ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے روانہ کی گئی۔
یہ امدادی سامان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا۔
کھیپ میں کمبل، ترپالیں، کپڑے، حفظانِ صحت کا سامان اور خاندانی کٹس شامل ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کی فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
اس تازہ امدادی کھیپ کی روانگی کے بعد 27 کھیپوں کے ذریعے فلسطین بھیجی جانے والی مجموعی انسانی امداد کا حجم 2,627 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے فلسطینی عوام کے لیے 27ویں امدادی کھیپ کی روانہ کردی
