پاکستان اور روس نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے یہ مفاہمت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکنیت بھی شامل ہے۔
ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی گئی کہ عالمی ایجنڈے پر موجود کئی اہم امور کے حوالے سے ماسکو اور اسلام آباد کے مؤقف میں نمایاں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
پاکستان اور روس کا باہمی تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار
