بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا ایران کے ساتھ دوطرفہ روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ روابط کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ عزم آج اسلام آباد میں پاکستان۔ایران تعلقات سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ظاہر کیا۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں موجود دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، سیکریٹری پیٹرولیم، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button