احسن اقبال کا زرعی شعبے کی جدید کاری کی ضرورت پر زور

وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملک کو اعلیٰ قدر کی معیشت کی طرف لے جانے کے لیے زرعی شعبے کی جدید کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں ویلیو ایڈیشن (Value Addition) کو فروغ دینا ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کر کے پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر معیشت بنایا جا سکتا ہے۔

Exit mobile version