بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برطانیہ کا مختلف شعبوں میں پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

برطانیہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کو تکنیکی اور انتظامی امور میں معاونت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار برطانیہ کے وزیر ترقی Baroness Chapman اور وزیرخزانہ محمداورنگزیب کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے کوششوں اور ٹیکس، توانائی، سرکاری کاروباری ادارے، حکومتی مالیاتی نظام اور نجکاری کے شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کے حکومت کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کومستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ ترقیاتی ترجیحات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button