
قومی
پاکستان اور انڈونیشیا کا دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دونوں برادر ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انڈونیشیا کے صدر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے اور تربیت انسداد دہشت گردی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون میں اضافے کیلئے پرعزم ہے۔













