بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف معاہدوں پردستخط

پاکستان اور انڈونیشیا نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے مفاہمت کی سات یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔دستخط کی تقریب آج (منگل) اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدرPrabowo Subianto نے شرکت کی۔ان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں میں اعلی تعلیم میں تعاون، انڈونیشیا کے ریاستی وظائف کیلئے گرانٹ پروگرام، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے کاروبار کی ترقی میں سہولت، قومی تاریخی نوادرات کے شعبے میں تعاون، انسداد منشیات اور منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام، حلال تجارت ، سرٹیفکیشن اور صحت کے شعبے میں تعاون شامل ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button