بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انڈونیشیا کے صدر کو پروقار تقریب میں نشانِ پاکستان عطا کر دیا گیا

صدر آصف زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو اعلی ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر اعلی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

 

اشتہار
Back to top button