
قومی
پاکستان اور انڈونیشیا کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
پاکستان اور انڈونیشیا نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار اور قائد اعظم محمد علی جناح اور صدر سوکارنو کی جانب سے رکھی گئی دیرینہ بنیادوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے دوران، دونوں رہنماوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان اصولوں سے مستقبل کے تعاون میں رہنمائی ملے گی۔دونوں رہنماوں نے تربیت اور مشترکہ پیداوار سمیت اپنے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔











