بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرِاعظم کا سندھ کے عوام کو پاکستان کے استحکام میں تاریخی کردار کو خراجِ تحسین

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سندھ کے لوگوں کے عزم، روشن خیال اقدار اور پاکستان کے وفاق کو مضبوط بنانے میں ان کے دیرینہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، زرخیز اور متاثرکن تہذیبوں میں سے ایک کے جشن میں شریک ہیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ سندھ ثقافت کا دن ہمیں اس صوبے کی پاکستان کے ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایت، فکری صلاحیت اور معاشی ترقی میں بے مثال خدمات کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے سندھ کو شاہ عبد اللطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے روحانی شعرا کی دھرتی قرار دیا، جن کا محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام قوم کو اتحاد اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی اجراء، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایات میں جھلکتی لازوال وراثت وہاں کے عوام کی مہمان نوازی، اپنائیت، اور صوبے کی ثقافتی عظمت و شان کی عکاسی کرتی ہے۔

اشتہار
Back to top button