وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کو تیزی سے اپنانا ایک اہم معاشی موقع ہے، جس کے تحت ورچوئل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے نظام میں شامل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کی۔ اجلاس میں قومی ڈیجیٹل ایسٹ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
مشاورتی اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع پر مبنی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کی تشکیل کے آئندہ مراحل پر غور کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ منظم اور ریگولیٹڈ ماحول مارکیٹ کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کو لائسنس یافتہ مقامی پلیٹ فارمز کی طرف منتقل ہونے کی ترغیب دے گا۔
اس موقع پر چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے پاس یہ منفرد موقع ہے کہ وہ عالمی اصولوں کو محض اپنانے کے بجائے ان کی تشکیل میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے ریگولیٹرز، بینکوں اور عالمی ایکسچینجز کے درمیان مربوط تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
-
چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں اور مشینری پاکستان منتقل کریں، وزیراعظم شہباز شریف -
وزیراعظم تاجر برادری کی آسان ٹیکس اسکیم سے متعلق تجاویز پر غور کریں گے، بلال اظہر کیانی -
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی -
سرکاری ڈیوٹیز/ ٹیکس کی ہفتہ اور اتوار، 23 اور 24 مئی 2026ء کو وصولی -
چین اور پاکستان کے درمیان 15 سالہ تعاون، ایک نئے شاہراہ ریشم کی تشکیل -
نیشنل ویٹ پالیسی 30-2026ء کی منظوری بجٹ سے قبل کابینہ سے لی جائے گی، پارلیمانی سیکرٹری
