
قومی
تیزی سے بڑھتی آبادی کو ایک سنگین مسئلہ ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے صحت سے متعلق اقدامات اور آگاہی مہمات پر مشتمل جامع حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمِٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس میں مذہبی علما، حکومت، صحت کے ادارے، سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات شامل ہیں۔
وزیر اطلاعات نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے تباہ کن اثرات، خصوصاً شیر خوار بچوں کی بلند شرحِ اموات کا ذکر کیا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مسئلے کے حل میں مذہب کوئی رکاوٹ نہیں۔ ان کے مطابق مذہب ماں اور بچے کے حقوق، شوہر کی ذمہ داریوں اور زندگی میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔













