پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ بنگلہ دیش روانہ ہو گیا ہے۔ ٹیم تین دسمبر سے 12 دسمبر تک بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی۔ روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں 15 روزہ ٹریننگ کیمپ میں بھرپور تیاری کی۔
سیریز کے تمام میچز کوکس بازار اکیڈمی گراؤنڈ، بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ تین دسمبر کو، دوسرا پانچ دسمبر کو، تیسرا سات دسمبر کو، چوتھا دس دسمبر کو اور آخری میچ بارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت ایمان نصیر کریں گی، جبکہ محمد مسرور ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ سیریز نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے اور مستقبل کے بڑے مقابلوں کی تیاری کا اہم موقع فراہم کرے گی۔ مزید معلومات پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27: پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نویں نمبر پر -
ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی -
انگلینڈ نے پاکستان کو لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی -
ڈیان پیری نے مونٹیری اوپن کا ٹائٹل جیت لیا -
پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے دورے پر روانہ -
جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلےگا، بابر اعظم
