انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ انڈر 19 کی ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیویز کی جانب سے بوگو 39 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 اور علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کیویز کا 111 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمیر منہاس 76 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یوں پاکستان انڈر 19ٹیم نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی شاندار باؤلنگ کارکردگی پر عبدالسبحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نہ صرف آج کا میچ جیتنا تھا بلکہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہے۔

Exit mobile version