پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے شولا اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ یہ ریس 5.9 کلومیٹر کے ٹریک پر مکمل کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ عمر کی شریک کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دیے گئے۔
شرکاء نے بلوچستان میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے مقابلے خواتین کے لیے نہایت اہم ہیں اور انہیں بلوچستان بھر میں باقاعدگی سے منعقد کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
-
انگلینڈ نے پاکستان کو لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی -
ڈیان پیری نے مونٹیری اوپن کا ٹائٹل جیت لیا -
پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے دورے پر روانہ -
جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلےگا، بابر اعظم -
ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن ٹیم دبئی پہنچ گئی -
کوکو گاف نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
