صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوب مشرقی ایشیا میں شدید سیلاب کے باعث ہونے والے بھاری جانی نقصان اور بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس افسوس ناک سانحے میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں، جس نے پاکستان کے عوام کو بھی شدید رنجیدہ کیا ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے کے شراکت داروں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کی عملی صورتیں تلاش کرنے کے لیے رابطے میں رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندیٔ درجات اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں سیلاب سے متاثرہ برادریوں کی جلد بحالی اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے ساتھ واپسی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے عوام، قیادت اور حکومتوں کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
-
مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہیں: فیلڈ مارشل -
پاکستان ابراہم معاہدے کا فریق نہیں بنے گا،دفتر خارجہ -
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اعظم نذیر تارڑ -
آئی جی اسلام آباد کی پتنگ بازی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت -
وزیر مواصلات کا کرتارپور، ننکانہ صاحب کو قومی موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا اعلان -
وزیراعظم کا یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں تعاون مضبوط بنانے کا عزم
