پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرSalem M. Salem AlBawab Al Zaabi درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے پاکستان کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، ترسیلات زر، بین الحکومتی مالی تعاون اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ پاکستان کی سرگرمیوں میں متحدہ عرب امارات کی حمایت سمیت متعدد محاذوں پر پاکستان کیلئے یو اے ای کی مسلسل حمایت کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ خاص طور پر سٹریٹجک، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میںدوطرفہ تعلقات کو مضبوط بناناان کے دور کی اہم ترجیح ہوگی۔
