
قومی
پاکستان۔روس بین الحکومتی کمیشن کا 10واں اجلاس،مفاہمت کی اہم یاداشتوں پر دستخط
پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، معیشت، سائنس و تکنیکی تعاون کا دسواں اجلاس آج اسلام آباد میں ختم ہو گیا جس میں مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور معاہدے کئے گئے۔
وزیرتوانائی اویس لغاری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی TSIVILEYنے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
دونوں فریقوں نے وسیع تر شراکت داری کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو پاکستان اور روس کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ضروری اور علاقائی استحکام اور روابط کیلئے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، برآمدات اور کاروباری روابط کیلئے تعمیری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔













