
بھارت کو ہوم گراونڈ پر ایک اور کلین سوئپ، جنوبی افریقہ نے 26 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت لی
نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی بھارت کو ہوم سیریز میں کلین سوئپ کردیا اور 1999 کے بعد پہلی بار بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیت لی۔بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، 549 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے 26 سال بعد بھارت میں سیریز جیت لی۔کولکتہ ٹیسٹ کے بعد گوہاٹی ٹیسٹ میں بھی بھارتی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 489 رنز بناکر بھارت کو 201 رنز پر ڈھیر کردیا۔
دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 260 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی اور بھارت کو 549 رنز کا ہدف دیا لیکن بھارت کی بیٹنگ لائن پھر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ہوم گراؤنڈ پر 408 رنز کی سب سے بڑی شکست کھا گئی۔
مارکو جانسن پلیئر آف دی میچ جب کہ 17 وکٹیں لینے والے سائمن ہارمر پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیسٹ چمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 5ویں نمبر پر چلا گیا جب کہ پاکستان نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔











